فی لیٹر پیٹرول قیمت میں 37 فیصد ٹیکسز شامل ہونے کا انکشاف


لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستانی شہریوں کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات پر دیے جانیوالے ٹیکس کی تفصیلات سامنے آگئیں۔
نجی ٹی وی جیونیوز نے پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ ایک لیٹر پیٹرول قیمت میں 96 روپے 28 پیسے یعنی 37 فیصد ٹیکس شامل ہے ، ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت میں 34فیصد ٹیکسز شامل ہیں، مثلاً ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت میں 94روپے 92 پیسے کے ٹیکسز ہیں۔
پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول، ڈیزل پریہ ٹیکس کسٹم ڈیوٹی پیٹرولیم اور کلائمیٹ لیوی کی مد میں عائد ہیں۔

WhatsApp
Get Alert