ملک کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کو وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی مبارکباد


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی قیادت میں ایک مضبوط اسلامی فلاحی ریاست کے طور پر اُبھرا، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
پاک افواج نے فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی سربراہی میں دشمن کی ہر جارحیت کو ناکام بنا کر قوم کا سر فخر سے بلند کیا، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی تقرری قوم کی اُمنگوں اور ملکی سلامتی کے تقاضوں کے عین مطابق ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
پاکستان کی سرحدوں کی حفاظت کرنے والا ہر جوان فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی قیادت پر بھرپور اعتماد رکھتا ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کا وژن ملکی دفاع، قومی سلامتی اور امن کے قیام کے لیے تاریخی سنگِ میل ثابت ہوگا، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
بلوچستان کی عوام فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی پیشہ ورانہ قیادت کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
ملکی وحدت، یکجہتی اور دفاع کے سفر میں بلوچستان ہمیشہ پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان کا مستقبل زیادہ محفوظ، مستحکم اور روشن دکھائی دیتا ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

WhatsApp
Get Alert