ربت: غیر قانونی داخلے کی کوشش ناکام، خواتین اور بچوں سمیت 26 ایرانی شہری گرفتار، ایف آئی اے کے حوالے

تربت ( ڈیلی قدرت )تربت پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 26 غیر قانونی ایرانی شہریوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس کے مطابق حراست میں لیے گئے افراد ایران میں غیر قانونی داخلے کی کوشش کر رہے تھے۔ایس پی کیچ کیپٹن((ر) زوہیب محسن نے بتایا کہ گرفتار افراد میں 10 مرد، 5 خواتین اور 11 بچے شامل ہیں، جبکہ ان کی شناخت اور سفر کے مقصد سے متعلق ابتدائی معلومات حاصل کر لی گئی ہیں۔ایس پی کیچ کے مطابق ایف آئی اے کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے اور تمام گرفتار ایرانی باشندوں کو مزید کارروائی اور تفتیش کے لیے قانونی ضوابط کے مطابق ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔
