بلوچستان میں خشک سالی کا الرٹ جاری، فروری 2026 تک بارشیں کم اور درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہیگا: محکمہ موسمیات

کوئٹہ ( ڈیلی قدرت )بلوچستان میں خشک سالی کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے باعث محکمہ موسمیات نے صوبے کے لیے پری الرٹ ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ مغربی اور جنوب مغربی اضلاع میں بارشوں کی کمی خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے اور آئندہ مہینوں میں صورتحال مزید سنگین ہونے کا امکان ہے۔ایڈوائزری کے مطابق رواں سال مئی سے نومبر کے دوران قلات، چاغی، نوشکی، گوادر، کیچ، خاران، مستونگ، پشین، پنجگور، قلعہ عبداللہ، کوئٹہ اور واشک سمیت متعدد اضلاع میں بارش نہ ہونے کے باعث مسلسل خشک دنوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ فروری 2026 تک صوبے کے مغربی اور جنوب مغربی علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ جبکہ بارش معمول سے کم رہنے کا امکان …
