کوئٹہ: امن و امان اور سخت موسم کا جواز، بلوچستان حکومت نے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست کر دی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان حکومت نے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان نے الیکشن کمیشن سے انتخابات ملتوی کرنے کی باقاعدہ درخواست کی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ شہر میں لا اینڈ آرڈر کی صورتحال نازک ہے اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل ہے جبکہ سخت موسم کے باعث عوام بڑی تعداد میں نقل مکانی کرچکے ہیں۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ دیگر اضلاع میں 3 سال پہلے انتخابات ہوچکے ہیں اور ان کی مدت ختم ہونے میں صرف 9 ماہ باقی ہیں۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ کوئٹہ انتخابات کے تمام انتظامات مکمل ہیں اور شیڈول کے مطابق ووٹنگ 28 دسمبر کو ہونی ہے۔
