قلعہ سیف اللہ: 31 افراد کی پشتونخوا میپ میں شمولیت، محمود خان اچکزئی کا بیانیہ گھر گھر پہنچ گیا: حاجی دارا خان جوگیزئی

قلعہ سیف اللہ ( ڈیلی قدرت ) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے زیراہتمام ایک بڑے شمولیتی پروگرام کا انعقاد ضلعی صدر حاجی دارا خان جوگیزئی کی صدارت میں کیا گیا، جس میں مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے 31 افراد نے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر حاجی دارا خان جوگیزئی نے کہا کہ عوام کا پارٹی میں جوک درجوک شمولیت اختیار کرنا چیئرمین محمود خان اچکزئی کے حقیقی اور جمہوری بیانیے کی مقبولیت کا واضح ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام سمجھ چکے ہیں کہ پشتون قوم کی بقا، حقوق اور سیاسی خودداری کا راستہ صرف پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے جدوجہد میں ہے۔صوبائی نائب صدر وڑانگہ لونی نے اپنے خطاب میں کہا کہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی ملک کی واحد جماعت ہے جو عوام کے بنیادی حقوق، آئینی اختیارات اور قومی تشخص کے تحفظ کی عملی جدوجہد کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کا بیانیہ اب گھر گھر پہنچ رہا ہے اور عوام اپنی سیاسی وابستگی ایک بار پھر پی کے میپ کے ساتھ جوڑ رہے ہیں۔تقریب سے صوبائی ثقافت سیکرٹری سردار حیات اللہ میرزئی، تحصیل ڈپٹی سیکرٹری ایاز خان جوگیزئی، پی ایس او کے ضلعی سیکرٹری حمد اللہ گران، ظریف صبا، عثمان خان جوگیزئی، تحصیل جنرل سیکرٹری فضل خان میرزئی اور تحصیل ڈپٹی سیکرٹری اکرم خان کاکڑ نے بھی خطاب کیا۔مقررین نے نئے شامل ہونے والے کارکنوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے کو مزید مضبوط بنایا جائے گا اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کا پیغام ہر گھر تک پہنچایا جائے گا۔تقریب کے اختتام پر پارٹی میں شامل ہونے والے نئے کارکنوں کو مبارکباد پیش کی گئی۔
