یاسی جماعتوں نے ملکی مفاد میں ساتھ دینے کے باوجود دھوکہ دیا : حافظ حمداللہ

کوئٹہ / بہاولنگر ( ڈیلی قدرت ) جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما مولانا حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ قائد جمعیت نے ہمیشہ ملکی مفاد اور عوامی یکجہتی کیلئے سیاسی جماعتوں کا ساتھ دیا لیکن انہی جماعتوں نے دھوکہ دے کر سیاست کا تماشہ بنا دیا۔ مدرسہ جامعہ قادریہ کی سالانہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے ہمیشہ آئین اور اصولوں کے مطابق سیاست کی، اتحاد اور مخالفت دونوں ملکی سالمیت کی خاطر کیں مگر دیگر قائدین اصولی سیاست پر ساتھ دینے میں ناکام رہے۔
