فیض حمید سے فیضیاب ہونے والے انکے خلاف گواہی دینے کیلئے لائن میں کھڑے ہیں، زاہد گشکوری


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) صحافی زاہد گشکوری کا کہنا ہے کہ پہلے جو لوگ لائن میں لگے ہوتے تھے وہی آج جنرل (ر) فیض حمید کے خلاف گواہی دینے کیلئے لائن میں کھڑے ہیں۔
اپنے ایک ٹویٹ میں صحافی زاہد گشکوری نے لکھا ’’2015 سے دیکھتا رہا ہوں جب جنرل فیض کے گھر لطیفال میں ماہانہ بڑی بڑی شخصیات کا تانتا بندھا رہتا تھا، سینکڑوں ایکڑ فارم ہاؤس بنانا ہو، آسٹریلوی گائیں لانی ہوں، انٹرنیشنل برینڈز کے سکول کھولنے ہوں یا برآمد شدہ پرندے، شیریا گھوڑے لانے ہوں سب بڑے بڑے تاجر اور سیاستدان لائن میں کھڑے ہو ا کرتے تھے، میری رنگ روڈ پر تحقیقاتی سٹوری پر مجھے جنرل فیض کا مسیج آیا، تفصیلات بھجوا دیں، پہلی دفعہ براہ راست رابطہ ہوا۔‘‘
زاہد گشکوری کے مطابق’’ جنرل فیض کی والدہ کی وفات پر دیکھا پورے ملک کی اشرافیہ لطیفال پہنچی، خود سینیٹ چیئرمین، چیف جسٹس، اینکرز، وکلاء، سیاستدان، سپیکر ہوں، صدر پاکستان ہوں یا وزیراعظم سب کو انکی تعریفیں کرتے دیکھا، حالات بدلتے گئے اور آج جنرل (ر)فیض سے فیضیاب ہونے والے انکے خلاف گواہی دینے کیلیے لائن میں کھڑے ہیں۔‘‘
انہوں نے مزید کہا ’’احتساب کا عمل بلا تفریق ہونا چاہیے اور اگر یہ ٹاپ سے شروع ہوا ہے تو اس کھیل میں سب ملوث ملزمان کا جلد از جلد احتساب ضروری ہے۔ اگر اس ریاست کو آگے لےجانا ہے، اب نہیں تو کبھی نہیں۔‘‘

WhatsApp
Get Alert