بلدیاتی انتخابات میں کامیابی عوامی مسائل کے حل کیلئے ضروری ہے، کارکنان دن رات ایک کر دیں: پشتونخوا میپ


کوئٹہ ( ڈیلی قدرت )بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کے لیے کارکنوں نے بھرپور مہم چلانی ہوگی، گھر گھر تک پارٹی پروگرام پہنچانا اور نامزد امیدوار کی کامیابی کے لیے دن رات محنت کرنی ہوگی۔ بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کی صورت عوام کے مسائل نچلی سطح پر حل کرنے میں آسانی ہوگی، عوام اپنے ووٹ سے حقیقی اور خدمتگار نمائندوں کو کامیاب بنائیں۔ بلند بانگ دعوے نہیں بلکہ عملی طور پر جدوجہد کرکے سالہا سال سے درپیش عوامی مسائل کو حل کرنے کے لیے کوشاں رہینگے۔ ان خیالات کا اظہار پشتونخوامیپ کے صوبائی جنرل سیکرٹری کبیر افغان، صوبائی ڈپٹی سیکرٹری سردار ادریس بڑیچ،صوبائی ڈپٹی سیکرٹری نظام عسکر،ضلع معاونین جمشید دوتانی،محمد نعیم اچکزئی،صابری رشتین، عطا اللہ امیری،حیات خان بڑیچ، تحصیل سیکرٹری نیاز بڑیچ، سینئر معاون سیکرٹری سید عبدالخالق آغا،صدام اچکزئی،علاقائی سیکرٹری ملک سلطان درانی، قربان بڑیچ، حاجی بہادر شاہ آکا اور دیگر تحصیل رہنماں نے انتخابی مہم کے سلسلے میں دفاتر کے افتتاح اور عوامی اجتامات اور علاقائی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مسلم اتحاد کالونی میں انتخابی اجلاس محمد حیات بڑیچ کی صدارت میں منعقد ہوا۔ مسلم اتحاد کالونی میں انتخابی دفتر کا افتتاح سردار ادریس بڑیچ ودیگر رہنماں نے کیا۔ سریاب تحصیل سے مربوط غازی امان اللہ خان علاقائی یونٹ کانفرنس منعقد ہوا۔ کانفرنس میں علاقائی سیکرٹری ماسٹر مطیع اللہ اچکزئی،سینئر معاون سیکرٹری اللہ محمدنصرت، اطلاعات سیکرٹری مراد خان الکوزئی، مالیات سیکرٹری نیازافغان، رابطہ سیکرٹری ایوب خان پانیزئی، ابراہیم کاکوزئی، کانے کل،رازق شیدا، جبار قہرمان معاونین منتخب ہوئے۔ کابینہ سے جمشید خان دوتانی نے حلف لیا۔ مقررین نے منعقدہ اجتماعات، اجلاسوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ کے بلدیاتی انتخابات ایک ایسے حالت میں ہونے جارہے ہیں کہ ایک جانب کوئٹہ شہر میں دفعہ 144نافذ کی گئی ہے، خوف وہراس کاماحول بنایا گیا ہے اور دوسری جانب فارم47کے مسلط نمائندوں کی جانب سے ابھی سے انتخابات پر اثر انداز ہونے کے لیے بنی بنائی سڑکوں کو توڑ کر دوبارہ سے بنانے پر سرکاری خزانے کے کرورڑوں روپے کے ضیاع میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں سڑکیں، نالیاں، سوریج سسٹم، سٹریٹ لائٹس کے نام پر اپنے نامزدامیدواروں کو نوازنے کے لیے یکم دم فنڈز کا اجرا کرنا، بنی بنائی سڑکوں کو توڑنا، نالیوں کو توڑ کر دوبارہ سے بنانا، صفائی کا آغاز کرنا دراصل عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے مترادف ہیں۔کیونکہ گزشتہ ڈیڑھ سال سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود کسی بھی علاقے میں عوام کے مسائل کے حل کے لیے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے گئے بلکہ مسلسل یہ کوشش کی گئی کہ عوام کو مسائل سے دوچار کیا جائے اور کرپشن، کمیشن کو اپنی ترجیحات میں رکھ عوام کے پیسوں کو سرکاری خزانے سے نکال کر لوٹ مار کو دوا م دیا جائے۔ مقررین نے عوام سے اپیل کی کہ وہ 28دسمبر کو پارٹی کے نامزد امیدواروں کے حق میں اپنا ووٹ کا سٹ کریں اور پارٹی کے انتخابی نشان درخت پر اپنا مہر ثبت کریں۔

WhatsApp
Get Alert