وڈھ میں گھر پر دستی بم حملہ، 8 سالہ بچہ جاں بحق، 6 افراد زخمی

خضدار ( ڈیلی قدرت )وڈھ کے علاقے میں ایک گھر پر ہینڈ گرنیڈ دھماکے کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق جبکہ خواتین اور بچے سمیت چھ افراد شدید زخمی ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت شیر علی ولد امام دین بلوچ، عمر آٹھ سال کے طور پر ہوئی ہے۔دھماکے کے فوری بعد پولیس اور مقامی انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی اور جاں بحق اور زخمی افراد کو وڈھ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ مقامی انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کرنے اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔پولیس نے بتایا کہ دھماکے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے مقدمہ درج کیا جائے گا اور ذمہ دار عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
