بلوچستان شدید قدرتی آفات اور پانی کے بحران کی لپیٹ میں ہے، ڈیمز خشک، زیر زمین پانی کی سطح خطرناک حد تک گر گئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی وزیر برائے پی ایچ ای سردار عبدالرحمن کھیتران نے کہا ہے کہ بلوچستان اس وقت شدید قدرتی آفات کی لپیٹ میں ہے جس کی وجہ سے صوبے کو پینے کے پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے۔
انہوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ زیرِ زمین پانی کی سطح خطرناک حد تک گر چکی ہے اور ڈیمز تقریباً خشک ہو چکے ہیں، جس کے باعث نہ صرف عوام پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں بلکہ جانور بھی ہلاک ہو رہے ہیں۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت اپنے محدود وسائل کے باوجود ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے اور عوام کو کم از کم پینے کا پانی فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔
