پی آئی اے ابتدا ہے ابھی معلوم نہیں کتنے ادارے فروخت ہوں گے، پی ٹی آئی رہنما کا نجکاری پر ردعمل


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی نے قومی ایئرلائن کی نجکاری کا عمل مکمل ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنا ردعمل جاری کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شوکت یوسف زئی کا پی ائی اے کی نجکاری پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ پی ائی اے کی نجکاری پر دل خون کے انسو رو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں قومی اثاثوں کو تحفظ فرام کیا جاتا ہے، نااہل حکمرانوں کی مبینہ کرپشن کی وجہ سے قومی ادارے زوال پذیر ہو رہے ہیں۔

WhatsApp
Get Alert