ڈیرہ مراد جمالی میں ریلوے ٹریک بم سے تباہ، لورالائی حادثے میں 2 خواتین اور بچے سمیت 5 افراد جاں بحق

ڈیرہ مراد جمالی ( ڈیلی قدرت کوئٹہ)ڈیرہ مراد جمالی کے قریب تخریب کاروں نے دھماکہ خیز مواد سے ریلوے ٹریک کو اڑا دیا پولیس کے مطابق صدر پولیس تھانہ ڈیرہ مراد جمالی کی حدود پٹ فیڈر بیرون میں نامعلوم تخریب کاروں نے ریلوے ٹریک پر دھماکہ خیز مواد نصب کرکے دھماکہ کیا جس سے ریلوے ٹریک کو ایک فٹ تک نقصان پہنچا دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی جس سے علاقے میں شدید خوف وہراس پھیل گیا اطلاع ملنے پر پولیس اور سیکورٹی فورسز جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کی مکمل ناکابندی کردی علاہ ازیں ریلوے انتظامیہ نے فوری طور پر ٹریک کی مرمت کرکے ٹرینوں کی آمدورفت بحال کردیا۔ لورالائی کے درمیان تصادم ہوا۔ حادثے کے نتیجے میں پانچ افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، جن میں دو خواتین، دو مرد اور ایک کمسن بچہ شامل ہیں۔عینی شاہدین کے مطابق ٹکر اتنی شدید تھی کہ موٹر سائیکل مکمل طور پر تباہ ہو گئی جبکہ گاڑی بھی الٹ گئی۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور پولیس موقع پر پہنچیں اور زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم تمام افراد بچ نہیں سکے۔پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات کا تعین کیا جا رہا ہے۔ واقعے کے بعد سڑک پر ٹریفک کی روانی کچھ دیر کے لیے متاثر رہی۔ اہلِ علاقہ نے حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور متعلقہ حکام سے سڑکوں پر حفاظتی اقدامات بہتر بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔
