عوامی نیشنل پارٹی کا کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنیکا دفاع ‘ 4 لاکھ ووٹرز کو حق رائے دہی سے محروم رکھنا انسانی حقوق کی پامالی ہے: 2 ماہ کیلئے سرکاری وسائل کا ضیاع سمجھ سے بالاتر ہے: صوبائی بیان

کوئٹہ(ڈیلی قدرت کوئٹہ) کے صوبائی بیان میں کہا گیا ہے کہ بلدیاتی اداروں کی اہمیت اور افادیت ایک مسلمہ حقیقت ہے دنیا بھر کے ترقی یافتہ ممالک میں عوامی خدمات کی فراہمی بلدیاتی اداروں کے ذریعے کی جاتی ہے مگر بدقسمتی سے بلوچستان میں بلدیاتی نظام کو مسلسل نظرانداز کیا جا رہا ہے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کے ملتوی ہونے پر شروع دن سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی کردار تسلی بخش نہیں تھا ضلع کوئٹہ کے بلدیاتی انتخابات میں چار لاکھ سے زائد آبادی کو حقِ رائے دہی سے محروم رکھنا بنیادی انسانی حقوق کی سنگین پامالی ہے جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جا سکتا بیان میں کہا گیا ہے کہ پورے صوبے میں نئی مردم شماری کے تحت بلدیاتی انتخابات منعقد کیے گئے جبکہ ضلع کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات پرانی مردم شماری کی بنیاد پر کرانے کی کوشش کی گئی جو امتیازی سلوک کے مترادف ہے مزید برآں صرف دو سے چار ماہ کیلیے کثیر سرکاری وسائل کا ضیاع سمجھ سیبالاتر ہے حلقہ بندیوں میں موجود خامیاں اپنی جگہ ایک مسئلہ ہیں تاہم عوامی نیشنل پارٹی نے بلدیاتی انتخابات کے لیے اپنی تمام تر تیاریاں مکمل کر رکھی تھیں پارٹی جمہوری عمل پر مکمل یقین رکھتی ہے اور عوام کے آئینی حقوق کے تحفظ کے لیے ہر سطح پر جدوجہد جاری رکھے گی آخر میں عوامی نیشنل پارٹی نے مطالبہ کیا کہ بلدیاتی نظام کی بنیادی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے مستقبل میں بروقت اور مثر منصوبہ بندی کی جائے تاکہ عوام کو نچلی سطح پر بااختیار بنایا جا سکے اور جمہوریت کو حقیقی معنوں میں مضبوط کیا جا سکے۔
