نصیر آباد: گوٹھ جویہ پر مسلح افراد کا دھاوا، خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد اغواء

علاقے میں خوف و ہراس، پولیس کی بھاری نفری طلب، بازیابی کیلئے سرچ آپریشن شروع: ایس ایس پی


نصیرآباد(ڈیلی قدرت کوئٹہ) باباکوٹ تھانے کی حدود گوٹھ جویہ میں نامعلوم مسلح افراد نے دھاوا بول کر علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیلا دیا۔ مسلح افراد دو خواتین، دو بچوں اور دو مردوں سمیت مجموعی طور پر چھ افراد کو یرغمال بنا کر اپنے ساتھ لے گئے۔ واقعے کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی اور عوام میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی نصیرآباد نے مغویوں کی جلد اور بحفاظت بازیابی کے لیے متعلقہ پولیس ٹیموں کو کارروائی تیز کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق اغوا کاروں کی تلاش کے لیے مختلف مقامات پر ناکہ بندی اور سرچ آپریشن جاری ہے۔

WhatsApp
Get Alert