کوئٹہ میں موٹرسائیکل چھیننے والا گروہ پکڑا گیا، 14 موٹرسائیکلیں برآمد، 7 ملزمان گرفتار

مالکان کو چوری شدہ موٹرسائیکلیں واپس کردیں، ملزمان کی نشاندہی پر دوسرا گینگ بھی پکڑا گیا: ایس پی طلال شاہ


کوئٹہ(ڈیلی قدرت کوئٹہ)ایس پی صدر ڈویژن کوئٹہ سید طلال شاہ نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں پچھلے کچھ عرصے سے ہونے والی موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث افراد کو گرفتار کر کے 14 موٹرسائیکلیں اور 12 موٹرسائیکلوں کے فریم برآمد کئے گئے ہیں ۔ یہ بات انہوں نے ائیر پورٹ تھانہ کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ۔ ایس پی صدر ڈویژن سید طلال شاہ نے کہاگزشتہ کچھ عرصے سے موٹرسائیکل چھیننے کی وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے، پولیس نے ڈی آئی جی کے احکامات پر موٹرسائیکل چوروں کے خلاف کارروائی کی کارروائی کے دوران موٹرسائیکل چھننے والا گینگ پکڑا گیا اور اسی گرفتار گنگ کی نشاندھی دوسرا گنگ بھی پکڑا گیا،کارروائی کے دوران 14 موٹرسائیکلین اور 12 موٹرسائیکلوں کے فریم برآمد کئے گئے ہیں ان دونوں کارروائیوں کے دوران 7 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، برآمد ہونے والی موٹرسائیکلیں مالکان کے حوالے کی جائیں گے۔اس موقع پر انہوں نے موٹرسائیکل مالکان کے حوالے بھی کیں ۔

WhatsApp
Get Alert