انسان کتوں سے پہلے کونسا جانور پالتے تھے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ سوئیڈن کے ایک جزیرے میں پائے جانے والے قبل از تاریخ بھیڑیوں کی باقیات بتاتی ہیں کہ کتوں سے ہزاروں برس قبل انسان بھیڑیوں کو پالا کرتے تھے۔
اسٹاک ہوم یونیورسٹی کے محققین کا کہنا تھا کہ 3000 تا 5000 برس قدیم یہ باقیات ماہرینِ آثارِ قدیمہ کو سوئیڈن کے ایک جزیرے میں اسٹورا فورور نامی غار میں ملیں۔ غار میں پتھر اور کانسی کے دور میں بھیڑیوں کے بڑے پیمانے پر استعمال کے شواہد ملے۔
