بلوچستان میں تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز “جسٹس آف پیس” مقرر، اختیارات مل گئے

افسران کو عہدے کی علامت گاڑیوں پر لگانے کی اجازت نہیں ہوگی، عوامی فلاح کیلئے فیصلہ کیا گیا: نوٹیفکیشن


کوئٹہ(ڈیلی قدرت کوئٹہ )حکومت بلوچستان نے جاری نوٹیفکیشن کے ذریعے صوبے کے ڈویژنل کمشنرز، ایڈیشنل کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کو فوری طور پر اپنے متعلقہ علاقوں میں جسٹس آف پیس مقرر کر دیا ہے۔ یہ تقرریاں سیکشن 22 آف کوڈ آف کرمنل پروسیجر، 1898 کے تحت کی گئی ہیں تاکہ افسران اپنے دائرہ اختیار میں قانون کے مطابق عوامی خدمات فراہم کریں۔نوٹیفکیشن کے مطابق مقررہ افسران سیکشن 22-A اور 22-B کے تحت اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے عدالتی اور انتظامی امور سرانجام دیں گے، تاہم انہیں کسی بھی سرکاری یا نجی گاڑی، اسٹیکر یا دیگر نشان پر جسٹس آف پیس کے عہدے کی علامت استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔یہ فیصلہ صوبے میں عدالتی نظم و نسق کو مضبوط کرنے، عوامی فلاح و بہبود کی خدمات کو بہتر بنانے اور قانونی عمل کو مزید مثر بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کی کاپی ہائی کورٹ، پولیس، تمام ڈویژنل و ضلعی افسران اور متعلقہ محکموں کو بھی ارسال کر دی گئی ہے تاکہ افسران فوری طور پر ذمہ داریاں سنبھال سکیں۔

WhatsApp
Get Alert