عارف حبیب نے پی آئی اے ملازمین کیلئے اہم پیغام جاری کردیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)معروف کاروباری شخصیت عارف حبیب(arif habib) کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کو منافع بخش ایئرلائن بنانا اولین ترجیح ہے،ملازمین کو واضح پیغام ہے کہ جو کارکردگی دکھائے گا وہی پی آئی اے میں رہے گا۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کے ملازمین کو تحفظ دیں گے کیونکہ پی آئی اے ملازمین کی وجہ سے ہی دنیا کی کامیاب ایئرلائن بنی تھی۔
ملازمین کو واضح پیغام ہے ملازمت کے مستقبل کا دارومدار کارکردگی پر ہوگا، جو کارکردگی دکھائے گا وہی پی آئی اے میں رہے گا۔ معاہدے کے تحت پی آئی اے کا نام تبدیل نہیں کرسکتے۔
عارف حبیب کا مزید کہنا تھا کہ ایک کروڑ 40 لاکھ پاکستانی بیرون ملک رہتے ہیں، اوورسیز پاکستانیوں اور پاکستان میں ان کے اہل خانہ کی تعداد 7 کروڑ سے زیادہ بنتی ہے اور 7 کروڑ پاکستانی ایئرلائن کا استعمال کرتے ہیں۔
پی آئی اے کو حج اور عمرہ کے حوالے سے ترجیح حاصل ہے،کوشش ہوگی پاکستانی صرف پی آئی اے کے ذریعے سفر کریں۔

WhatsApp
Get Alert