وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کابرزل پاس میں برفانی تودہ گرنے کے نتیجے میں پاک فوج کے افسر و جونوں کی شہادت پراظہار افسوس


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے برزل پاس میں برفانی تودہ گرنے کے نتیجے میں پاک فوج کے بہادر افسر کیپٹن اصمد، سپاہی رضوان اور سویلین مشین آپریٹر عیسیٰ کی شہادت پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ شہداء نے انتہائی دشوار گزار حالات اور شدید سرد موسم میں فرض کی ادائیگی کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے اعلیٰ مثال قائم کی۔
نہوں نے کہا کہ یہ عظیم قربانی اس عزم کی عکاس ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج کے افسران اور جوان مادرِ وطن کے دفاع اور قومی ذمہ داریوں کی انجام دہی کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرتے۔ وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم اپنے ان بہادر سپوتوں کی قربانی کو سلام پیش کرتی ہے۔ انہوں نے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کو اعلیٰ درجات عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا کرے۔

WhatsApp
Get Alert