پنجاب
تنخواہ دار طبقے کیلئے بڑی خوشخبری، مہنگائی کے پیشِ نظر ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کر دیا گیا
لاہور(قدرت روزنامہ) محکمہ بلدیات نے درجہ چہارم ملازمین کے ماہانہ الائونس میں اضافہ کردیا۔سیکرٹری بلدیات نورالامین مینگل کی ہدایات پر محکمہ فنانس کے نوٹیفیکیشن کی روشنی میں چیف افسران کو اضافی الائونس کا مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے ۔ گریڈ 1سے گریڈ 4 کے ملازمین کا الائونس 450سے بڑھا کر 900 روپے کر دیا گیا ہے۔
سیکرٹری بلدیات نورالامین مینگل کے مطابق ملازمین کو الائونس لوکل گورنمنٹس کے فنڈز سے دیا جائے گا۔مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ انٹیگریٹڈ الائونس کی مد میں کوئی نیا فنڈ نہیں لیا جائے گا۔ اس سے قبل نائب قاصد، چپڑاسی، چوکیدار ،جمعدار کا اضافی الائونس 450روپے مقرر تھا ۔ کرسمس کے موقع پر فیصلے سے درجہ چہارم کے مسیحی ملازمین بھی مستفید ہوں گے۔