پی ٹی اے نے ہیک ہونے والے واٹس ایپ اکاؤنٹ کو واپس حاصل کرنے کا طریقہ بتا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی اے نے ہیک ہونے والے واٹس ایپ اکاؤنٹ کو واپس حاصل کرنے کا طریقہ بتا دیا۔
واٹس ایپ آج کے دور میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی میسجنگ ایپ ہے، اکثر صارفین کے اکاؤنٹ ہیک ہو جاتے ہیں جس کی وجہ سے وہ پریشانی میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔
اس حوالے سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں رہنمائی کی ہے۔ پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ اگر آپ کا واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک ہو جائے تو چند آسان اقدامات کے ذریعے اسے دوبارہ محفوظ اور فعال بنایا جا سکتا ہے۔
اگر آپ کا واٹس ایپ ہیک ہو جائے تو گھبرانے کے بجائے درست اقدام اٹھائیں۔ چند آسان مراحل کے ذریعے اپنا واٹس ایپ اکاؤنٹ دوبارہ فعال کیا جا سکتا ہے۔
مزید آگاہی کے لئے ویڈیو ملاحظہ کریں، خود کو محفوظ رکھیں اور دوسروں کو بھی باخبر کریں۔#WhatsAppSafety #StaySafeOnline #CyberAwareness… pic.twitter.com/db4vmqah30— PTA (@PTAofficialpk) January 7, 2026
فون نمبر دوبارہ رجسٹر کریں، واٹس ایپ انسٹال کریں اور اپنا نمبر درج کریں، واٹس ایپ آپ کو ایک تصدیقی کوڈ بھیجے گا، جسے درج کرنے کے بعد آپ اپنا اکاؤنٹ واپس حاصل کر سکتے ہیں۔
پی ٹی اے کے مطابق دو مرحلوں کی تصدیق (Two-Step Verification) فعال کریں، یہ فیچر اکاؤنٹ کو غیر مجاز رسائی سے محفوظ رکھتا ہے، اس کے علاوہ اپنے فون اور واٹس ایپ کے پاس ورڈز بدل دیں اور کسی مشکوک لنک یا فائل سے پرہیز کریں۔
اینٹی وائرس اسکین کریں، اگر آپ کے اکاؤنٹ سے غیر معمولی پیغامات بھیجے گئے ہیں تو اپنے دوستوں کو آگاہ کریں تاکہ وہ محتاط رہیں۔
