بلوچستان، بیلا اور دکی میں 2 افراد جاں بحق، حب اور نصیر آباد میں حادثات، خواتین سمیت 15 زخمی

کوئٹہ (ڈیلی قدرت کوئٹہ ) بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے ٹریفک حادثات اور کوئلہ کان میں حادثے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 15 افراد زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کراچی خونی شاہراہ پر ٹیارو بیلا کے مقام پر پیر کے روز پک اپ اور سامنے سے آنے والی مہران کار میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر جاں بحق جبکہ 7 افراد 50 سالہ مرجان، 35 سالہ سراج، 30 سالہ گل جان، 25 سالہ شہناز، یوسف، ندیم، کمسن بچی مہناز اور نعمان ساکنان وڈھ خضدار زخمی ہو گئے جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد کراچی منتقل کر دیا گیا جبکہ پیک اپ ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا دوسری جانب دکی سے 8 کلومیٹر دور مقامی کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھر جانے سے افغان کانکن عبدالرشید دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گیا جس کی لاش نکال کر افغانستان روانہ کر دی گئی ادھر حب کے علاقے بھوانی کے مقام پر مسافر کوسٹر اور کار میں تصادم کے نتیجے میں خاتون سمیت 6 افراد نظام الدین، راشد، امام الدین، قائم، رشید اور ایک خاتون زخمی ہوگئیں جنہیں ایدھی ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کردیا گیا دریں اثنا ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے شرقی بچل مغیری میں شدید دھند کے باعث موٹر سائیکل اور ٹریکٹر کے ٹکرانے سے نظام الدین اور ایک خاتون شدید زخمی ہوگئے جبکہ تربت میں ایئرپورٹ روڈ پر پرائیویٹ اسکول کے سامنے کار اور ٹریکر کے درمیان تصادم ہوا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
