پاکستان تحریک انصاف میں تلوے چاٹنا کامیابی کا واحد راز ہے،شیر افضل مروت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)رکن پارلیمنٹ شیر افضل مروت کا کہنا ہے پی ٹی آئی میں تلوے چاٹنا کامیابی کا واحد راز ہے،سہیل آفریدی نے وزیر اعلیٰ بنتے ہی سب سے پہلا میرے حلقے کا فنڈ بند کیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا خیبرپختونخوا کی صورتحال دن بدن ابتر ہورہی،وزیراعلیٰ کی نااہلی کے لیے فرانزک رپورٹ کی کوئی ضرورت نہیں،لوگ پی ٹی آئی سے مایوس ہو چکے ہیں۔ ان کے رہنماؤں کو ایک دن حساب دینا پڑے گا کہ انہوں نے عمران خان کی رہائی کے لیے کیا کام کیا۔
🚨🚨🚨🚨🚨
پی ٹی آئی میں تلوے چاٹنا کامیابی کا واحد راز ہے،وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے آتے ہی میرا فنڈ بند کیا،شیر افضل مروت pic.twitter.com/EJb39llsqF— Sheraz Ahmad Sherazi (@Sherazi_Silmian) January 12, 2026
