ڈیجیٹل پاکستان کی جانب انقلابی قدم، امریکی کمپنی سے تاریخی معاہدہ، وزیراعظم اور آرمی چیف کی موجودگی میں دستخط، سرحد پار ادائیگیاں آسان ہوں گی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان نے ڈیجیٹل اکانومی کی دنیا میں بڑا سنگ میل عبور کر لیا، حکومت پاکستان اور امریکی کمپنی ورلڈ لبرٹی فنانشل کے درمیان ڈیجیٹل ادائیگیوں کی جدت کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیے گئے تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ورلڈ لبرٹی فنانشل امریکہ کے سی ای او زچری وٹکوف کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔
جس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، چیف آف ڈیفنس فورسز و آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیر خزانہ بھی شریک تھے وزیراعظم نے کہا کہ ڈیجیٹل ادائیگیوں میں اضافہ اور مالیاتی جدت پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کے اہم حصے ہیں جبکہ امریکی وفد کے سربراہ نے پاکستان کے پالیسی فریم ورک کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کے ساتھ ایک محفوظ اور شفاف ڈیجیٹل ادائیگی کے بنیادی ڈھانچے کیلئے کام کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں بعد ازاں وزیراعظم اور آرمی چیف کی موجودگی میں حکومت پاکستان اور ایس سی فنانشل ٹیکنالوجیز کے درمیان ایم او یو پر دستخط کیے گئے۔
