پی سی بی نے ٹی 20 ورلڈکپ سے قبل آسٹریلیا کیخلاف ہوم سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے جنوری کے آخر میں آسٹریلیا کے دورہ پاکستان کی تصدیق کرتے ہو ئے 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سریز کے شیڈول کا اعلان کیا ہے۔
سیریز کے تینوں میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی 29 جنوری ، دوسرا 31 جنوری اور تیسرا میچ یکم فروری کو کھیلا جائے گا۔
PCB announces dates for three-match Australia T20I series
Details here ➡️ https://t.co/eW0l4OnaKK#PAKvAUS | #BackTheBoysInGreen
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) January 14, 2026
آسٹریلوی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ بدھ 28 جنوری کو لاہور پہنچے گا۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ سیریز آئندہ ماہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 سے قبل دونوں ٹیموں کے لیے اہم ہے۔
واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 7 فروری سے بھارت میں شروع ہوگا۔ پاکستان اپنے تمام میچز سری لنکا میں کھیلے گا۔
