‘جب آپ کو پتا چلے کہ آپ کی ایکس دوبارہ شادی کر رہی ہے’، علی ترین کا ملتان سلطانز کی نیلامی پر دلچسپ ردعمل


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے پی ایس ایل کی فرنچائز ملتان سلطانز کی نیلامی کے فیصلے پر ملتان سلطانز کے سابق مالک علی ترین نے منفرد انداز میں ردعمل دیا ہے۔
پی سی بی نے پی ایس ایل 11 میں ملتان سلطانز کے معاملات خود چلانے کا اعلان کیا تھا تاہم اب نئی پیشرفت کے مطابق پی سی بی اب ملتان سلطانز کو بھی فروخت کررہا ہے۔
بدھ کو پی سی بی نے ملتان سلطانز کی نیلامی کے لیے اشتہار جاری کر دیا۔
جس کے بعد ملتان سلطانز کے سابق مالک علی ترین نے منفرد انداز میں ردعمل دیتے ہوئے اپنی تصویر شیئر کی۔
علی ترین نے ایکس پر اپنی جم کی ایک تصویر شیئر کی اور ساتھ لکھا کہ’ جب آپ کو پتا چلے کے آپ کی ایکس کی دوبارہ شادی ہورہی ہے’۔

WhatsApp
Get Alert