خیبر پختونخوا اسمبلی کے 28 ارکان معطل، الیکشن کمیشن نے گوشوارے جمع نہ کرانے پر رکنیت غیر فعال کر دی

پشاور (قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مالی سال 2024-25 کے اثاثوں اور واجبات کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر خیبر پختونخوا اسمبلی کے 28 ارکان کی رکنیت معطل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے تحت یہ ارکان تفصیلات جمع کرانے تک کسی قانون سازی یا اجلاس میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔
معطل ہونے والے ارکان میں ہمایوں خان، شکیل احمد، محمد رشاد خان، عباد اللہ خان، زاہد چنزیب، اکرام اللہ، نذیر احمد عباسی، مرتضیٰ خان، زرشاد خان، محمد ظاہر شاہ، احتشام علی، خالد خان، ارباب محمد وسیم خان، سمیع اللہ خان، ظاہر خان، ملک طارق اعوان، زر عالم خان، میاں محمد عمر، اشفاق احمد، شاہ ابو تراب خان بنگش، محمد سجاد، محمد اقبال خان، ہشام، انعام اللہ خان اور آصف خان شامل ہیں. خواتین کی مخصوص نشستوں پر افشاں حسین، جمیلہ پراچہ، سیدہ سونیا حسین اور خدیجہ بی بی کی رکنیت بھی اثاثوں کی تفصیلات مقررہ وقت تک نہ دینے کی بنیاد پر معطل کی گئی ہے۔
