بیٹی مریم اورنگزیب نے کوئی سرجری نہیں کرائی، دو تین ماہ سے سخت ڈائٹ پر ہے، والدہ طاہرہ اورنگزیب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پنجاب کی سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب کی جانب سے سرجری کرائے جانے سے متعلق افواہوں پر ان کی والدہ طاہرہ اورنگزیب کا اہم بیان سامنے آگیا۔
والدہ طاہرہ اورنگزیب نے کہا میری بیٹی پچھلے کوئی 2۔۔3 ماہ سے بڑی سخت ڈائٹ پر ہے، میں نے بھی منع کیا ہے وہ صرف چائے اور کافی پی رہی ہیں، اب تھوڑی پتلی ہوئی ہیں تو ایسی لگ رہی ہیں باقی کوئی سرجری وغیرہ نہیں کروائی۔
پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کی شخصیت کیسے اچانک سے تبدیل ہوئی ؟ میرا سوال
میری بیٹی پچھلے کوئی 2۔۔3 ماہ سے بڑی سخت ڈائٹ پر ہیں میں نے بھی منع کیا ہے وہ صرف چائے اور کافی پی رہی ہیں، اب تھوڑی پتلی ہوئی ہیں تو ایسی لگ رہی ہیں باقی کوئی سرجری وغیرہ نہیں کروائی،طاہرہ اورنگزیب pic.twitter.com/rEpfbkCl0K
— Ahsan Wahid (@AhsanWahid13) January 19, 2026
