کوئٹہ: لاپتہ افراد کا مسئلہ قانون سازی کے ذریعے ہمیشہ کے لیے ختم کر دیا گیا ہے، خود ساختہ لاپتہ ہونے والوں کی ذمہ دار ریاست نہیں، میر سرفراز بگٹی

کوئٹہ (ڈیلی قدرت کوئٹہ) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے منعقدہ اجلاس میں لاپتہ افراد سے متعلق حکومت کے موقف کو واضح کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت نے باقاعدہ قانون سازی کرتے ہوئے لاپتہ افراد کے مسئلہ کو ہمیشہ کے لئے ختم کر دیا ہے اب اگر کوئی خودساختہ لاپتہ ہوتا ہے تو اس کی ذمہ داری ریاست پہ عائد نہیں ہوتی انہوں نے کہا کہ شدت پسندوں اور علیحدگی پسند تنظیموں کا انتخاب کرنے والوں کو ریاستی طور جبری گمشدگیوں سے وابستہ نہ کیا جائے وزیر اعلیٰ نے واضح کیا کہ بدقسمتی سے اس حوالے سے ہمیشہ ریاستی اداروں پہ الزامات لگتے رہے لیکن اب مزید ایسے کسی بھی موقف کو پراپگینڈا کے آلے کے طور استعمال نہیں کیا جاسکتا اور لاپتہ افراد سے متعلق اقوام متحدہ میں بھی ایک طریقہ کار موجود ہے۔
