سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان تھم گیا، 18 اپریل 2026 کو فی تولہ کتنے میں دستیاب؟

کراچی (قدرت روزنامہ)ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان تھم گیا، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت میں 3ہزار روپے فی تولہ سے زائد کی کمی ہوئی۔ سونے کے یہ نرخ آج دوپہر تک برقرار رہیں گے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 24قیراط کے حامل سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار 300روپے کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں فی تولہ سونا 5لاکھ 1 ہزار 562روپے کا ہوگیا۔

پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 24قیراط کے حامل سونے کی فی 10 گرام قیمت میں 2 ہزار 829 روپے کی کمی ہوئی، جس کے نتیجے میں 10گرام سونے کی نئی قیمت 4لاکھ 30 ہزار 8روپے ہوگئی۔

جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 22قیراط کے حامل 10گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 593روپے کی کمی ہوئی، جس کے نتیجے میں سونے کی نئی قیمت 3لاکھ 94 ہزار 188 روپے ہوگئی۔

سونے کے ساتھ ساتھ چاندی کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔ ملک بھر میں 24قیراط کی حامل چاندی کی فی تولہ قیمت 70روپے کی کمی کے ساتھ 8ہزار 444 روپے جبکہ 10گرام چاندی کی قیمت 60روپے کی کمی سے 7 ہزار 239روپے کی سطح پر آگئی۔

WhatsApp
Get Alert