ایمان مزاری اور ہادی علی چھٹہ کا جسمانی ریمانڈ مسترد، عدالت نے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا


اسلام آباد (ڈیلی قدرت کوئٹہ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت اسلام آباد کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے ایمان زینب مزاری اور ہادی علی چھٹہ کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں درج مقدمہ (FIR نمبر 72/25) میں پولیس کی جانب سے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی ہے۔ تفتیشی افسر انسپکٹر ندیم مغل نے تفتیش اور برآمدگی کے مقصد کے لیے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی تھی، تاہم عدالت نے دستیاب ریکارڈ کے معائنے کے بعد جسمانی ریمانڈ کو غیر ضروری قرار دیتے ہوئے دونوں ملزمان کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم صادر کیا۔ عدالتی حکم نامے کے مطابق ملزمان کو دوبارہ 6 فروری 2026 کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ اس موقع پر سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے موقف اختیار کیا کہ ملزمان کی عدالت میں پیشی کے وقت ان کے وکلاء کو اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔

WhatsApp
Get Alert