لاہور،ماں اور بیٹی کھلے مین ہول میں گر کر لاپتہ، خاتون کے والد نے قتل کا شبہ ظاہر کردیا


لاہور (قدرت روزنامہ) داتا دربار کے مرکزی گیٹ کے قریب ماں اپنی 9 ماہ کی بیٹی کے ساتھ کھلے مین ہول میں گر گئی جن کی تلاش کیلیے ریسکیو آپریشن جاری ہے جبکہ والد کی جانب سے قتل کے شبے پر پولیس نے شوہر سمیت تین افراد کو گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ریسکیو 1122 کو بھاٹی گیٹ نزد داتا دربار مین گیٹ کے قریب مین ہول (گٹر) میں گرنے کی کال موصول ہوئی، جس پر ایمرجنسی وہیکلز کو جائے حادثہ پر بھیج دیا گیا۔
ریسکیو 1122 کے ترجمان کے مطابق کالر نے بتایا کہ ایک خاتون اپنی بیٹی کے ساتھ مین ہول (گٹر) میں گر گئی ہے، جس کے بعد ٹیموں کو بھیج کر تلاش کیلیے آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق انتظامیہ نے پرندہ مارکیٹ میں کھدائی کے دوران مین ہول بنارکھے تھے، دونوں ماں بیٹی پرندہ مارکیٹ کے قریب سے گزر رہے تھے، مناسب روشنی نہ ہونے کی وجہ سے مین ہول نظر نہیں آیا اور اس میں گر گئے۔

WhatsApp
Get Alert