کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں گیس لیکج کے باعث دم گھٹنے سے دو بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق

کوئٹہ(ڈیلی قدرت کوئٹہ)کوئٹہ میں گیس لیکج کے باعث دم گھٹنے سے بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں عبدالخالق روڈ پر واقع لیبر کالونی میں ایک گھر میں گیس سلنڈر لیک ہونے کے باعث دم گھٹنے سے دو بچوں سمیت چار افراد جاں بحق ہوئے جن میں بن یامین، شاہد اور شبانہ شامل ہیں۔ واقعہ کے بعد امدادی ٹیموں نے لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں۔ بلوچستان میں سردی کی شدت بڑھتے ہی گیس لیکج اور دم گھٹنے کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے جس نے شہریوں کو سوگوار کر دیا ہے۔
