کوئٹہ میں تندور مالکان کی من مانیاں، روٹی کے وزن میں کمی اور دگنی قیمت پر فروخت، عوامی حلقوں کا سخت کارروائی کا مطالبہ

کوئٹہ(ڈیلی قدرت کوئٹہ) صوبائی دار الحکومت کوئٹہ میں تندور مالکان نے ایک بار پھر روٹی کی وزن میں کمی کر کے عوام کو روٹی دگنی قیمتوں پر فروخت کی جارہی ہے 30 روپے کی روٹی کا وزن 300 گرام سے بھی کم ہے جس کے باعث عوام کو شدیدمشکلات درپیش ہے عوامی حلقوں نے حکومت وقت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تندور مالکان کے خلاف کارروائی کر کے عوام کو ریلیف دیا جائے ‘واضح رہے کہ کوئٹہ شہر اور گردنواں میں تندور مالکان نے ایک بار پھر روٹی کی وزن میں نمایاں کمی کر دی گئی ہے 30 روپے والی روٹی کی وزن 300 سے بھی کم کی گئی جبکہ دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے شہر بھر میں ڈبل روٹی فروخت پر مکمل پابندی عائد کی گئی تھی لیکن اس کے باوجود شہر کے مختلف تندور میں ڈبل روٹی آج بھی کم وزن کے ساتھ فروخت کی جارہی ہے عوامی حلقوں نے حکومت وقت سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ تندور مالکان کے خلاف کارروائی کرنے کی بجائے ان سے کچھ پیسے لیکر شہر بھر میں آج تندور مالکان روٹی کم وزن کے ساتھ کھلے عام فروخت کررہی ہے جس سے تندور مالکان عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں حکومت وقت اس کے خلاف کارروائی عمل میں لاکر عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے ۔
