پاکستان تحریک انصاف کی شہزاد ٹاؤن اسلام آباد خدیجتہ الکبریٰ امام بارگاہ میں خودکش دھماکے کی شدید مذمت


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں امام بارگاہ پر ہونے والے ہولناک خودکش دھماکے کی پاکستان تحریک انصاف شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس سفاکانہ حملے میں درجن سے زائد افراد شہید جبکہ درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔
عبادت گاہ کو نشانہ بنانا نہایت بزدلانہ اور انسانیت سوز کارروائی ہے جو دہشتگردوں کی درندگی اور پاکستان کے امن کو نقصان پہنچانے کی مذموم سازش ہے۔
پاکستان تحریک انصاف دہشتگردی اور اس کے پیچھے موجود تمام عناصر کی بھرپور مذمت کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ اس گھناؤنے جرم میں ملوث دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو فوری طور پر کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔
پاکستان تحریک انصاف اس افسوسناک سانحے میں شہید ہونے والے افراد کے درجات کی بلندی، مغفرت اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام کیلئے دعا گو ہے اور غمزدہ خاندانوں کے ساتھ دلی تعزیت اور مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔ پارٹی زخمیوں کی جلد اور مکمل صحتیابی کیلئے دعا کرتی ہے اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کرتی ہے کہ زخمیوں کو فوری اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ دہشتگردی کے اس بڑھتے ہوئے ناسور کے خاتمے کیلئے پوری قوم کو متحد ہو کر کھڑا ہونا ہوگا تاکہ پاکستان میں امن، برداشت اور استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔

WhatsApp
Get Alert