آ ج د ل ہل گیا ، ہم نے ھا ئی سا ل سے جیل میں بیٹھے شخص کے سا تھ ا چھا نہیں کیا ، علیمہ خا ن

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ میں عمران خان سے متعلق رپورٹ سامنے آنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالا جیل عبدالغفور انجم کو تین ماہ سے بتایا جارہا تھا کہ عمران خان کی آنکھ میں تکلیف ہے۔
انہوں نے کہا کہ صرف عبدالغفور ہی نہیں بلکہ کیمروں سے سب دیکھ رہے ہیں، یہ دو ہفتے سے دیکھ رہے تھے کہ عمران خان کی آنکھ دیکھنا بند ہوگئی۔
علیمہ خان نے کہا کہ آج عمران خان اس لئے جیل میں ہیں کیونکہ عدلیہ آزاد نہیں ہے، اس وقت انصاف مل رہا ہوتا تو بانی جیل میں نہ ہوتے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کا علاج شفاء اسپتال میں ہوگا اور ان کے ذاتی معالج کی موجودگی میں ہوگا، ان کے پاس دو دن ہیں بہتر ہے وہ عمران خان کا علاج کرالیں۔
