عاصم اظہر اور ہانیہ عامر کی وائرل ویڈیو کے بعد میرب علی کا انسٹاگرام پر طنزیہ پیغام

کراچی (قدرت روزنامہ)معروف ماڈل اور اداکارہ میرب علی نے اپنے سابق منگیتر اور گلوکار عاصم اظہر پر انسٹاگرام کے ذریعے مبہم انداز میں طنزیہ اشارہ کیا ہے۔
میرب علی اور عاصم اظہر کی تین سالہ منگنی ٹوٹنے کے بعد عاصم اظہر کو ایک بار پھر اداکارہ ہانیہ عامر کے ساتھ دیکھا گیا۔ جس میں دونوں ڈانس کر رہے تھے اور ان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
اسی دوران میرب علی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ایک مبہم پیغام شیئر کیا جسے صارفین نے عاصم اظہر کے لیے بالواسطہ تنقید کے طور پر لیا۔ اسٹوری میں میرب علی نے لکھا کہ ’میری فکر نہ کریں اپنی اُن غلطیوں کی فکر کریں جن کا حساب آپ پر بڑھتا جا رہا ہے‘۔

اگرچہ میرب نے کسی کا نام براہِ راست نہیں لیا لیکن سوشل میڈیا صارفین نے اسے عاصم اظہر کے لیے پیغام سمجھا اور مختلف ردعمل ظاہر کیے۔ ایک صارف نے کہا، ’وہ ہانیہ کا تھا اور اسی کے پاس واپس چلا گیا‘۔ کئی صارفین نے میرب علی کی ہمت افزائی کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک منفی شخص سے بچ گئی ہیں جبکہ کچھ صارفین نے میرب کے لیے ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔
