’’ مجھے بڑی عمرکی عورتیں پسند ہیں، دوستوں کے گھر جاتا تو کہتاتھا کہ بہنیں سائیڈ پر کر دو امی کو خطرہ ہے‘‘بشریٰ انصاری کے شوہر کا حیران کن بیان وائرل

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے معروف اداکار و ہدایتکار اور ورسٹائل اداکارہ بشریٰ انصاری کے شوہر اقبال حسین اپنے حالیہ انٹرویو کے بعد سوشل میڈیا پر شدید بحث کا مرکز بن گئے ہیں۔
اقبال حسین اور بشریٰ انصاری نے حال ہی میں ایک نجی چینل کی خصوصی رمضان ٹرانسمیشن میں شرکت کی۔
انٹرویو میں اقبال حسین نے کہا کہ ’’مجھے لڑکی کبھی اچھی نہیں لگی، ہمیشہ بڑی عمر کی عورتیں اچھی لگتی ہیں، میں جب کسی دوست کے گھر میں جاتا تھا تو کہتا تھا کہ بھائی بہنیں سائیڈ پر کر دو ، امی کو خطرہ ہے ، وہ سب اپنی امی چھپا لیتے تھے۔ ‘‘
گفتگو کے دوران انہوں نے بتایا کہ وہ کبھی بھی خود کو شادی شدہ زندگی کے لیے موزوں شخص نہیں سمجھتے کیونکہ ان کی طبیعت قدرے آزاد اور خانہ بدوش سی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ کم عمری ہی سے اپنی عمر سے زیادہ سنجیدہ اور پختہ سوچ رکھتے تھے، اسی وجہ سے ان کی ذہنی ہم آہنگی عموماً اپنے سے بڑی عمر کی خواتین کے ساتھ بہتر رہی۔
انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ طویل عرصے سے بشریٰ انصاری کو پسند کرتے تھے، لیکن ابتداء میں وہ شادی کے لیے زیادہ تیار نہیں تھے، بلکہ بشریٰ انصاری انہیں دیگر رشتوں کے پروپوزل دکھایا کرتی تھیں۔
ایک موقع پر انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ اگر وہ انہیں شادی شدہ دیکھنا چاہتی ہیں تو خود ہی کیوں نہ ان سے شادی کر لیں۔ بعدازاں انہوں نے سنجیدگی سے رشتہ بھیجا اور یوں دونوں نے نئی زندگی کا آغاز کیا۔
