پی ایس ایل 11: لاہور قلندرز نے اہم جنوبی افریقی کھلاڑی کو ٹیم میں شامل کر لیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن سے قبل لاہور قلندرز نے اہم جنوبی افریقی کھلاڑی کو اپنی ٹیم میں شامل کر لیا۔
لاہور قلندرز نے جنوبی افریقی وِکٹ کیپر بیٹر رُوبن ہیرمن کو براہِ راست سائن کیا۔ قلندرز نے اسے باضابطہ طور پر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اعلان کرتے ہوئے کہا کہ گلووز ہاتھ میں، بیٹ تیار، جنوبی افریقی رُوبن ہیرمن لاہور قلندرز کے لیے براہِ راست سائن کیے جاتے ہیں۔

رُوبن ہیرمن 29 سال کے ہیں اورسات ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں جنوبی افریقا کی نمائندگی کرچکے ہیں جن میں انہوں نے 153 رنز بنائے ہیں اور ایک نصف سنچری بھی اسکور کی ہے۔
ڈومیسٹک اور فرنچائز لیول پر بھی ہیرمن کا تجربہ قابلِ ذکر ہے، ٹی ٹوئنٹی 65 میچوں میں انہوں نے مجموعی طور پر 1,497 رنز بنائے ہیں، جن میں ایک سنچری اور آٹھ نصف سنچریاں شامل ہیں۔

WhatsApp
Get Alert