بلوچستان اسمبلی : رمضان میں گیس لوڈشیڈنگ پر سوئی گیس حکام طلب، امن و امان پر ارکان کے شدید تحفظات


کوئٹہ (ڈیلی قدرت کوئٹہ) بلوچستان اسمبلی کا اجلاس اسپیکر عبدالخالق اچکزئی کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں گیس لوڈشیڈنگ، بارڈر کی بندش اور اغوا برائے تاوان کے بڑھتے واقعات پر تفصیلی بحث کی گئی۔ اجلاس میں دیوانی ضابطہ کار اور بی ٹیوٹا (B-TEVTA) سے متعلق مسودہ قانون کو قائمہ کمیٹیوں کے سپرد کر دیا گیا۔ رمضان کے دوران سحری اور افطاری کے اوقات میں جعفرآباد سمیت دیگر علاقوں میں گیس کی عدم دستیابی پر رکن اسمبلی عبدالمجید بادینی اور دیگر ارکان نے شدید احتجاج کیا جس پر اسپیکر نے سوئی گیس حکام کو طلب کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ امن و امان کے حوالے سے رحمت صالح بلوچ نے پنجگور اور تربت میں اغوا برائے تاوان کے بڑھتے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ مسئلہ اب کاروبار کی شکل اختیار کر چکا ہے۔ ارکان نے بارڈر کی طویل بندش اور شہریوں کے تحفظ پر بھی حکومت سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا، جبکہ اسپیکر نے اجلاس 25 فروری تک ملتوی کر دیا۔

WhatsApp
Get Alert