حلقہ این اے 256 کے ضمنی انتخاب: کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا مرحلہ مکمل، 5 اپریل کو پولنگ ہوگی


کوئٹہ (قدرت روزنامہ) بلوچستان سے قومی اسمبلی کی نشست حلقہ این اے 256 پر ضمنی انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا وقت ختم ہوگیا۔ الیکشن حکام کے مطابق مجموعی طور پر 70 کاغذات نامزدگی جاری کیے گئے، جن میں سے 38 امیدواروں نے اپنے کاغذات جمع کرائے۔
صوبائی الیکشن کمیشن حکام کے مطابق ضمنی انتخاب میں حصہ لینے والے امیدواروں کی ابتدائی فہرست آج 25 فروری 2026ء کو شائع کی جائے گی، جبکہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 4 مارچ 2026ء تک مکمل کی جائے گی۔
ریٹرننگ افسر کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں اپیلیٹ ٹریبونل میں دائر کرنے کی آخری تاریخ 9 مارچ 2026ء مقرر کی گئی ہے، جبکہ ان اپیلوں پر فیصلے کی آخری تاریخ 16 مارچ 2026ء ہوگی۔ امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست بھی 16 مارچ کو جاری کی جائے گی۔
دستبرداری کی آخری تاریخ اور امیدواروں کی حتمی فہرست 17 مارچ 2026ء کو شائع کی جائے گی، جبکہ انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ 18 مارچ 2026ء کو کی جائے گی۔
پولنگ بروز اتوار 5 اپریل 2026ء کو صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک منعقد ہوگی۔

WhatsApp
Get Alert