سونے کی قیمت پھر بڑھ گئی، 26 فروری 2026 کو فی تولہ کتنے میں دستیاب؟

لاہور(قدرت روزنامہ)ملک بھر میں سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، بدھ کے روز فی تولہ سونا 1300 روپے جبکہ ایک تولہ چاندی 268 روپے مہنگی ہو گئی۔ سونے اور چاندی کی یہ قیمتیں آج دوپہر تک برقرار رہیں گی۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ 25 فروری 2026 کو 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 1,300 روپے اضافے کے بعد 5 لاکھ 41 ہزار 262 روپے ہو گئی۔

اسی طرح 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 1,114 روپے اضافے سے 4 لاکھ 64 ہزار 44 روپے تک پہنچ گئی جبکہ 22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 1,022 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 25 ہزار 389 روپے ہو گئی۔

مقامی مارکیٹس میں چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا۔ 24 قیراط چاندی کی فی تولہ قیمت 268 روپے اضافے سے 9 ہزار 554 روپے ہو گئی جبکہ 10 گرام چاندی 230 روپے اضافے کے بعد 8 ہزار 191 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 13 ڈالر اضافے کے ساتھ 5,185 ڈالر فی اونس جبکہ چاندی کی قیمت 2.68 ڈالر اضافے سے 90.70 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں اتار چڑھاؤ اور ڈالر کی قدر میں تبدیلی کے باعث مقامی قیمتوں پر اثر پڑ رہا ہے۔

WhatsApp
Get Alert