پی بی 21 حب : اسلام آباد ہائی کورٹ نے دوبارہ گنتی کا حکم معطل کر دیا، صالح بھوتانی کی درخواست پر حکمِ امتناع جاری

اسلام آباد:(ڈیلی قدرت کوئٹہ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی بی 21 حب کے 39 پولنگز پر دوبارہ گنتی کا حکم معطل کردیا ہے اور جسٹس انعام امین منہاس نے امیدوار محمد صالح بھوتانی کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے حکمِ امتناع جاری کردیا۔ عدالت نے اس معاملے پر تمام فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب طلب کرلیا ہے۔
جبکہ آئندہ سماعت عید الفطر کے بعد مقرر کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف صالح بھوتانی کی جانب سے دائر کردہ درخواست پر عدالت نے یہ اہم ریلیف دیا ہے جس کے بعد اب دوبارہ گنتی کا عمل عارضی طور پر رک گیا ہے۔
