چمن ، گھر میں گیس سلنڈر دھماکہ، 7 بچے جاں بحق، خواتین سمیت 20 زخمی : لسی لینے کے لیے جمع معصوم بچوں پر قیامت ٹوٹ پڑی

چمن (ڈیلی قدرت کوئٹہ) چمن میں کالج روڈ پر طور پل کے قریب ایک گھر میں گیس سلنڈر کا زوردار دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں گھر کے متعدد کمرے منہدم ہو گئے اور پولیس نے ملبے سے 7 معصوم بچوں کی لاشیں نکالنے کی تصدیق کر دی ہے۔
پولیس اور ہسپتال ایم ایس کے مطابق اس واقعے میں 20 زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ بتایا گیا ہے کہ دھماکے کے وقت بچے گھر میں ’’لسی‘‘ لینے کے لیے جمع ہوئے تھے کہ اچانک یہ ناگہانی آفت ٹوٹ پڑی۔
دھماکے کے باعث کمرے گرنے سے متعدد بچے ملبے تلے دب گئے تھے جس کے نتیجے میں معصوم جانوں کا ضیاع ہوا ہے، امدادی کارروائیاں اور زخمیوں کو طبی امداد کی فراہم جاری ہے۔
