بلوچستان کے 29 لاکھ سمیت ملک بھر میں 2 کروڑ 53 لاکھ بچے اسکولوں سے باہر


(ڈیلی قدرت کوئٹہ) پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن کی سال 2023-24 کی رپورٹ نے ملک کے تعلیمی نظام کے سنگین چیلنجز کو بے نقاب کر دیا ہے، جس کے مطابق پاکستان بھر میں 2 کروڑ 53 لاکھ بچے اسکولوں سے باہر ہیں جن میں 1 کروڑ 34 لاکھ لڑکیاں شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق صرف بلوچستان میں 29 لاکھ بچے تعلیم سے محروم ہیں، جبکہ پنجاب 96 لاکھ بچوں کے ساتھ فہرست میں سرفہرست ہے۔ تعلیمی نظام میں طلبہ کے گرتے ہوئے تناسب کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ پرائمری سطح پر 2 کروڑ سے زائد طلبہ میں سے صرف 7 لاکھ 18 ہزار طلبہ ہی یونیورسٹی تک پہنچ پاتے ہیں۔صوبہ وار اسکول سے باہر (OOSC) بچوں کے اعداد و شمارصوبہ / علاقہاسکول سے باہر بچوں کی تعدادپنجاب96 لاکھسندھ78 لاکھخیبر پختونخوا49 لاکھبلوچستان29 لاکھاسلام آباد90 ہزار

WhatsApp
Get Alert