’’حتمی فتح کے بہت قریب ہیں، جلد از جلد آپ کے درمیان پہنچنا چاہتا ہوں تاکہ مل کر ایران کو واپس لے سکیں ‘‘: رضا پہلوی کا ویڈیو پیغام


واشنگٹن(قدرت روزنامہ)ایران کے سابق شاہ کے جلاوطن بیٹے رضا پہلوی نے ایرانی عوام سے دوبارہ سڑکوں پر نکلنے کی اپیل کر دی اور کہا کہ احتجاج دوبارہ شروع کرنے کا وقت قریب ہے۔
ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران پر امریکہ اور اسرائیلی حملوں کے بعد سابق شہنشاہ رضا شاہ پہلوی کے بیٹے رضا پہلوی کا بیان سامنے آیا ہے۔
جنگ ‘‘ کے مطابق رضا پہلوی کا کہنا ہے کہ ہم حتمی فتح کے بہت قریب ہیں، میں جلد از جلد آپ کے درمیان پہنچنا چاہتا ہوں تاکہ ہم مل کر ایران کو واپس لے سکیں اور اسے دوبارہ تعمیر کرسکیں۔ایرانی عوام کے نام اپنے پیغام میں رضا پہلوی نے کہا کہ احتجاج دوبارہ شروع کرنے کا وقت قریب ہے، تاہم فی الحال عوام گھروں میں رہیں، پرسکون رہیں اور اس وقت کے لیے تیار رہیں جب وہ واضح ہدایات جاری کریں گے۔
انہوں نے فوج، پولیس اور سیکیورٹی فورسز سے بھی کہا ہے کہ وہ مذہبی قیادت سے علیٰحدگی اختیار کریں اور مستحکم اور محفوظ منتقلی کے عمل کا حصہ بنیں۔

WhatsApp
Get Alert