پولیس کی حراست میں ملزمان ہتھکڑیوں کے بغیر کھانے کا لطف اٹھاتے رہے . ملزمان پر ڈیڑھ سال قبل پسند کی شادی کرنے پر میاں بیوی کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کا الزام ہے، ملزمان مقتولہ کے قریبی رشتے دار ہیں . پولیس کے ترجمان کے مطابق سی پی او غلام مبشر میکن نے ملزمان کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انچارج بخشی خانہ سمیت 4 ملازمین کو معطل کر کے واقعے کی انکوائری کا حکم دے دیا ہے . . .
فیصل آباد(قدرت روزنامہ)فیصل آباد کی عدالت میں دہرے قتل کے ملزمان کی پیشی کے موقع پر پولیس حراست میں شاہانہ پروٹوکول دیا گیا . کچہری کے احاطے میں دستر خوان سجا کر ملزمان کی کھانوں سے تواضع کی گئی .
متعلقہ خبریں