پاکستانی خاتون کی سوئی دھاگے سے تیار کردہ قرآنِ مجید،مدینہ کی لائبریری کوبطور تحفہ پیش کرنےکی خواہش

گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)گوجرانوالہ کی خاتون کی قرآن پاک سے محبت بے مثال ہے۔ اس خاتون نے اپنے ہاتھوں سے کڑھائی کرکے قرآن مجید کو کپڑوں پر نقش کردیا۔
محنت اور لگن کی یہ نادر مثال ہر دیکھنے والے کے دل کو چھو جائے گی۔ خاتون کی خواہش ہے کہ ان کی یہ منفرد کاوش مدینہ منورہ کی کسی لائبریری کی زینت بنے۔
