ایران جنگ میں امریکا کو بڑا دھچکا، 16 طیارے تباہ ہونے کا چونکا دینے والا انکشاف


واشنگٹن(قدرت روزنامہ)امریکی خبر رساں ادارے بلوم برگ نے رپورٹ دی ہے کہ ایران کے خلاف جاری کشیدگی میں اب تک امریکا کے 16 جنگی طیارے تباہ ہو چکے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق تباہ ہونے والے طیاروں میں 10 ریپر اسٹرائیک ڈرون شامل ہیں، جبکہ 6 امریکی جنگی جہاز شدید نقصان کا شکار ہوئے، جو تباہ ہونے والے 16 جہازوں میں شامل نہیں۔
بلوم برگ کے مطابق ان میں سے 3 امریکی جنگی طیارے کویت کی فضاؤں میں تباہ ہوئے، جن کے بارے میں دعویٰ کیا گیا کہ یہ فرینڈلی فائر کا شکار ہوئے۔
اسی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک KC-135 ٹینکر طیارہ ری فیولنگ آپریشن کے دوران تباہ ہوا، جس میں طیارے کے 6 عملے کے ارکان ہلاک ہوئے۔
مزید 5 KC-135 ری فیولنگ طیارے سعودی عرب کے ایک ہوائی اڈّے پر ایرانی میزائل حملے سے شدید نقصان کا شکار ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق ایران نے امریکی بغیر عملے کے ریپر ڈرون طیاروں میں سے اب تک 9 کو تباہ کیا، جن میں سے ایک کو اردن میں بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا گیا۔

WhatsApp
Get Alert